• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، ماہر قانون حامد خان

ماہر قانون حامد خان  نے قومی اسمبلی میں  ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار دیا ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین کے مطابق تشریح کرنی پڑے گی، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے۔

ماہر قانون  نے کہا کہ عدم اعتماد کے لیے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

 حامد خان نے کہا کہ ووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جاسکتا، آج ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم کے اقدامات غیر آئینی ہیں۔

ماہر قانون نے کہا کہ قانون کی شقوں کے تحت ایکشن لیے جا سکتے ہیں، آئین سے انحراف کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید