پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ طاقت کے نشے میں دُھت عمران خان آج اپنے اوپر خودکش حملہ کر بیٹھا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ عمران کا ڈرامہ اور کہانی اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگی، انشاءاللّہ!
سندھ کے پہاڑی سلسلے کیرتھر میں آئی بیکس (جنگلی بکری) کی اموات تھم نہ سکیں، مزید 9 آئی بیکس مردہ حالت میں پائی گئی۔
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مولانا ضیاالرحمٰن کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اگر چاہیں بھی کہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوں لیکن یہ ان کے بس کی بات نہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کر لی۔
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی 28 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عمان کی سلام ایئر لائن نے پشاور کے لیے بھی براہِ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کے کیس میں معیز احمد اور مہران یوسف کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
کراچی میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں حساس ادارے شبانہ روز تحقیقات کر رہے ہیں۔
کراچی میٹرک بورڈ کے رواں سال 2023ء کے امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اس سال بھی ہزاروں طلبہ کو یکساں نمبرز دیے گئے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیرقانونی قرار دینے کے خلاف 1 ہزار 90 درخواستوں کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے 7 دن میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
نگراں وزیرِ اطلاعات فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ 1 ماہ میں 100 کے قریب آپریشنز میں 28 دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا۔
لاہور ہائی کورٹ میں 90 دن میں الیکشن نہ کروانے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔