صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے فیس بک پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر کو جعلی قرار دیا، اور عمران خان سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ،
صلح ہو کہ جنگ ہو، عمران خان کے سنگ ہو
سب ہمیں پسند ہے خون ہو کہ رنگ ہو
انہوں نے لکھا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے نجی چینل کی اپنے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر پر کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔