• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: عبادت خان

عبایا ،اسکارفس: حجاب النساء گارمنٹس، لاہور

آرایش: دیو ابیوٹی سیلون

عکاّسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

رمضان المبارک کے’’ عشرۂ مغفرت‘‘ کی آمد آمد ہے اور یہ عشرہ اس اعتبار سےخاص اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں ہم اپنے جانے، اَن جانے میں کیے گئے گناہوں کی معافی مانگ کر خالق و مالک کے حضور پاک و صاف پیش ہوسکتے ہیں۔بلاشبہ ہم رمضان المبارک کے تینوں عشروں کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزارلیں، تو وہ مالکِ کون و مکاں اپنے گناہ گاربندوں پر بہت مہربان اور رحم و فضل فرمانے والا ہے۔ 

رمضان المبارک میں جہاں دِل زیادہ سے زیادہ عبادات کی جانب مائل رہتا ہے، وہیں خصوصیت سے جب سحر و افطار میں انفرادیت، اجتماعیت میں ڈھلتی ہے، تو کائنات کا ذرّہ ذرّہ پکار اٹھتا ہے ’’اور تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔‘‘چوں کہ ماہِ صیام میں افطار دعوتوں کا بھی انعقاد جاری رہتا ہے، تو آج ہم نے اپنی بزم اسی مناسبت سے کچھ ہلکے، گہرے رنگوں کے دِل کش و منفرد انداز کےعبایا ،اسکارفس سے مرصّع کی ہے۔

ذرا دیکھیے، ڈارک براؤن عبایا اور کنٹراسٹ میں بسکٹی رنگ اسکارف کس قدر پیارا، باوقار سا لگ رہا ہے، تو فاختئی رنگ عبایا کے ساتھ سُرخ رنگ اسکارف کی ہم آمیزی کا بھی جواب نہیں۔ عربی کفتان اسٹائل میں سفید رنگ عبایا کے ساتھ جامنی رنگ پلین اسکارف خوش گوار تاثر دے رہا ہے، تو مِلکی وائٹ اور سیاہ کے امتزاج میں عبایا، اسکارف بھی ایک بہترین انتخاب ہے۔ اِسی طرح لائٹ پِیچ رنگ عبایا کے ساتھ کورل رنگ اسکارف بھی خُوب جچ رہا ہے۔