• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے علیم خان کا بہت ساتھ دیا، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ علیم خان پارٹی میں آئے تو لوگوں نے اعتراضات اٹھائے، اس وقت عمران خان نے ان کا بہت ساتھ دیا۔

اپنے بیان میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ جو گفتگو علیم خان نے کی، اتنا کسی کو گرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان پرویز الہٰی کی کابینہ میں 5 سال وزیر رہے تھے، جب علیم خان پی ٹی آئی میں آئے تو لوگوں نے اعتراضات اٹھائے تھے۔ 

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اُس وقت علیم خان کا بہت ساتھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں کا شکار ہے، 3 چوہے بیرونی آلہ کار بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علیم خان آج ان چوہوں کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے، انہوں نے اپنی حیثیت حمزہ شہباز جتنی کرلی۔

قومی خبریں سے مزید