• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے جہاز میں کون پاکستان آیا اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ عدالتی کمیشن بناکر بیرونی سازش، خط اور اسمبلی تحلیل معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے، اسرائیل کے جہاز میں کون پاکستان آیا اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ اس ملک کی سڑکوں پر خون ریزی کا عمران خان پلان کررہا ہے، ڈی چوک پر رمضان کی راتوں پر ناچ گانا چل رہا ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک میں تماشہ لگایا ہوا ہے، پہلے بھی عمران خان نے کہا اپوزیشن کی شکلیں غداروں کی طرح لگتی ہیں۔

پلوشہ خان نے کہا کہ امریکا کے دورے کے بعد عمران خان کی کابینہ پھول لےکر پہنچی، یہ شخص مودی کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا تھا، کیا یہ غداری نہیں ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید نے پہلے ہی عمران خان کے بارے میں آگاہ کیا تھا، اس حکومت کو لانے کے حوالے سے بھی تحقیقات کرنی چاہیے۔

 سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ جس خط کو دیکھا ہی نہیں گیا اس کے مطابق منتخب لوگ تو غدار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید