• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری قیادت، سلامتی کے اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت اور سلامتی کے اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، بے بنیاد غداری اور دینی امور میں فتویٰ بازی درست نہیں۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی مذہبی و سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال میں صبر سے کام لینا ہوگا، عدالت عظمیٰ کو قومی اسمبلی کے معاملے پر آئین کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ  قومی قیادت پر غداری، بے بنیاد فتویٰ بازی کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور کرتے رہیں گے، غیر جانبدارانہ احتساب اور انتخابات ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفراء سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جا سکتا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی غیر ملکی سفارتی نمائندے نے حکومت مخالف عدم اعتماد کے لیے کہا تو اسے سامنے آنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید