• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کو سالگرہ پر کونسا خوبصورت تحفہ ملا؟

صبا قمر، فائل فوٹو
صبا قمر، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو سالگرہ پر خوبصورت تحفہ مل گیا۔

صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر ز اپنی ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ پر بنائی گئی میوزک ویڈیو ’آج لگیا اے پتا‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کچھ ایسے لمحات ہوتے ہیں جب حقیقت آپ کو متاثر کرتی ہے، اور اس احساس کو الفاظ میں ڈھالنے کے  اس گانے سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔

اُنہوں نے اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ اس گانے میں ان کے کردار کےحقیقی جذبات کو بیان کیا گیا ہے‘۔

اداکارہ نے اس گانے کو ریلیز کرنے پربھارتی اسٹریمنگ سروس زی فائیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ ان کی سالگرہ پر اُنہیں ملنے والا ایک خوبصورت تحفہ ہے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمراور اداکار نعمان اعجاز کی ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی 5 پر گزشتہ ماہ ریلیز کی گئی۔

اس ویب سیریزکی کہانی روایتی ڈگر سے قدرے ہٹ کر ہے جہاں محبت کے روایتی انداز کے بجائے دوستی کے جذبے کوفوقیت دیتے ہوئے سچی محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید