• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ میں غیر روایتی کردار میں نظر آئینگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صبا قمراورنعمان اعجاز کی بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی 5 کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم’ کا ٹریلرریلیزکردیا گیا ہے۔ اس ویب سیریزکی کہانی روایتی ڈگرسے قدرے ہٹ کرہے جہاں محبت کے روایتی انداز کے بجائے دوستی کے جذبے کوفوقیت دیتے ہوئے سچی محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔مسٹر اینڈ مسزشمیم کا ٹریلردیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ صباقمرایک مضبوط خاتون جبکہ نعمان اعجاز قدرے نرم خومرد کے کردارمیں نظرآئیں گے جو معاشرے میں مردوں کیلئے مروجہ روایتی اصولوں پرپورانہیں اترتا، ایک حادثہ انہیں زندگی بھرکا ساتھی بنادیتا ہے اور ان کی زندگیوں میں آنے والے اتار چڑھاو ہی دراصل اس کہانی کی جان ہیں۔ویب سیریز11 مارچ سے پیش کی جائےگی، 20 بیس اقساط پرمشتمل کہانی ساجی گل نے تحریرکی ہے جبکہ ڈائریکٹرکاشف نثارہیں۔ کاشف نثارکے مطابق، ‘یہ شمیم(نعمان اعجاز) کی کہانی ہے جوعورتوں جیسی خصوصیات کا حامل ہے، جبکہ عمیمہ (صبا قمر)ایک بولڈ لڑکی ہے لیکن شخصیات کے واضح فرق کے باوجود دونوں میں محبت اور احترام کا خوبصورت جذبہ پیدا ہوتاہے’۔اس سے قبل اس پروجیکٹ کا نام ‘من جوگی’ رکھاگیا تھا جسے کہانی کی صحیح عکاسی کے لیے بدل کر’مسٹر اینڈ مسزشمیم’ کردیا گیا ہے۔

دل لگی سے مزید