• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفانِ بد تمیزی سے ستائی ہوئے  پاکستانی عوام کو پرانا دور یاد آ گیا ہے جب سیاست بھی تمیز کے دائرے میں رہ کر کی جاتی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت  پاکستانی سیاست کی پرانی یاد گار ویڈیو وائرل ہے جس میں میاں محمد نواز شریف اور متحرمہ بینظیر بھٹو کو قومی اسمبلی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک صارف کاکہنا ہے کہ ’یہ تب کا منظر ہے جب ملک میں تہذیب کا وجود ہوتا تھا، پھر خان صاحب ایک ٹانگ پر سوار ہوکر آئے اور بدتمیزی کو پروان چڑھایا۔‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینظیر بھٹو قومی اسمبلی میں اپنی نشست پر براجمان ہیں اور کاموں میں مصروف ہیں، اس دوران نواز شریف اسمبلی میں آتے ہیں۔

بینظیر بھٹو اپنے کام چھوڑ کر، نشست سے اُٹھ کر آگےبڑھ کر میاں محمد نواز شریف کا استقبال کرتی ہیں اور یہ دونوں سیاسی رہنما تسلی اور شائستگی سے بات کرتے ہیں اور اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔

ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ غالباً میاں محمد نواز شریف اس وقت حکومت اور محترمہ بینظیر بھٹو اپوزیشن میں تھیں۔

قومی خبریں سے مزید