• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بغاوت میں 30 سیکنڈز لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈز لگنا چاہئیں۔

چیئرمین پی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتوں کے آئینی بحران کے بعد آج پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دن اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے ایوان کے اطراف خاردار آہنی تاریں لگادی گئیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے، اس کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کیسے عمران خان کو غیرجمہوری طریقے سے لایا گیا اور کیسے بھاگتے ہوئے اس نے آئین کو پامال کیا، عوام یہ دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائے گا۔


قومی خبریں سے مزید