ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو اب صرف کالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہوگا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔