امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک مئیر وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکا کے مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل وفد 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کرے گا، پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔