• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن ہوگا تو کھیل بھی ہوں گے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے، کھیل معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہوگا تو کھیل بھی ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں پنک گیمز امن اور مساوی ترقی کا استعارہ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈز اور جمنیزیم بنا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں 300 گراؤنڈز اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید