• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی این ایس اصلت کا صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقوں کیخلاف گشت

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت—فائل فوٹو
 پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت—فائل فوٹو

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں بحری قزاقی کے خلاف گشت شروع کردیا۔

پی این ایس اصلت نے کمبائنڈ ٹاسک فورس سی ٹی ایف151 کی معاونت کے لیے صومالیہ کے مشرقی ساحل سے دور بحیرہ عرب میں انسدادِ قزاقی گشت کا آغاز کیا ہے۔

کمبائن ٹاسک فورس سی ٹی ایف 151 کی قیادت اس وقت پاک بحریہ کر رہی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی) کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی زیر قیادت سی ٹی ایف 151 خلیج عدن، سوکو تراگیپ کے آس پاس اور صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔

ان کوششوں کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے تاکہ اہم سی لائنز آف کمیونیکیشن کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

پی این ایس اصلت کی تعیناتی بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی سے نمٹنے کے لیے پاکستان نیوی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید