• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ارکان اگر استعفی دیتے ہیں تو ان کی مرضی ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی ارکان اگر استعفیٰ دیتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس اکثریت موجود ہے، حکومتی ارکان بڑے شوق سے مستعفی ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عدالت نے نظریہ ضرورت ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، پارلیمنٹ کا مستقبل بہت تابناک ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ ایک یاد گار فیصلہ ہے، سپریم کورٹ نے غیر آئینی ہتھکنڈوں کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید