• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبر رکھیں اور عمران خان کی حکمتِ عملی کے لیے تیار رہیں : مراد راس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما مراد راس نے صبر رکھنے اور عمران خان کی اگلی حکمتِ عملی کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ تھوڑا سا انتظار کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم  عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہر دم آگے بڑھنا ہے، ان کی اگلی حکمتِ عملی تک مایوس نہ ہوں۔ تھوڑی دیر صبر کریں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز تاریخی متفقہ فیصلہ دیا، عمران خان کلین بولڈ ہوگئے، عدالت نے ان کے اقدامات غیرآئینی قرار دے دیے اب کل ووٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نےڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزیراعظم صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے۔

یہ حکم بھی دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھیں، کامیاب ہو تو نئے قائد ایوان کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہ کیا جائے، ووٹنگ والے دن کسی رکن اسمبلی کو نہیں روکا جائیگا۔

قومی خبریں سے مزید