• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین بمبو سالٹ ایک لگژری پروڈکٹ ہے جس کی فی ساڑھے 8 اونس (240 گرام کا جار) کی قیمت ایک سو ڈالر سے زیادہ ہے۔ 

اسکی اس قدر زیادہ قیمت کی وجہ اس کی تیاری میں بے پناہ محنت ہے اور اسی وجہ سے یہ بمبو سلنڈر سے 9 گنا زیادہ مہنگا ہے۔ 

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ گلابی رنگت والی ہمالیائی سالٹ یا نمک زیادہ مہنگی ہے تو پھر غالباً آپ نے اصل لگژری سالٹ کی اقسام کے بارے میں سنا نہیں ہوگا۔ 

دراصل ان اقسام کی نمک ایک پورا بنچ (پلندہ) ہے جس میں سوئے سالٹ اور پیچ بلیک کیلیوئے اونکسی سالٹ شامل ہیں۔ 

لیکن سرفہرست ایمتھسٹ بمبو ہے جو کہ ایک کورین قسم کی نمک کی ورائٹی ہے اور اسے بمبو سلنڈر میں سمندری نمک کے ساتھ بھرکر گارے مٹی کا ڈھکن لگا کر بند کردیتے ہیں اور پھر اسے 9 مرتبہ روایتی بھٹی کے اندر بھاپ سے گزارا جاتا ہے۔

یہ کافی مشکل عمل ہوتا ہے اور اس کی تکمیل میں ایک ماہ کا وقت لگتا ہے، اور یہ سارا کام ہاتھوں سے کیا جاتا ہے، اسی لیے یہ سو ڈالر جیسی بھاری رقم کی قیمت میں فروخت ہوتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید