وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے خاوند کے نام پر کتنی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں؟ اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئیں۔
ایکسائز ریکارڈ کے مطابق فرح خان اور ان کےخاوند کےنام پر 19 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، فرح خان کے نام پر 2 پورشےسمیت 12 گاڑیاں درج ہیں۔
ایکسائز ریکارڈ کے مطابق احسن جمیل گجر کے نام پر مقامی بنی ہوئی7 گاڑیاں ہیں، فرح خان نے پورشےگاڑیاں 2013 اور 2015 میں خریدیں۔
محمکہ ایکسائز نےدونوں گاڑیوں پر11 لاکھ81 ہزار روپے رجسٹریشن کی مد میں لیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح خان نے2019 میں بھی پورشے کار بک کروانے کے لیے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے دیے۔