• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق: 103 سالہ بزرگ کی تیسری شادی، دلہن کی عمر کیا؟

عراق میں 103سالہ بزرگ نے اپنے پڑپوتوں کی موجودگی میں 37 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی جنوبی کمشنری الدیوانیہ میں 103 سالہ شہری کی شادی میں ان کے رشتے داروں اور پڑوسیوں نے شرکت کی۔

مخیلف فرہود المنصوری نامی شخص کی شادی میں پوتوں کے بھی پوتے شریک ہوئے، دلہے کے بیٹے عبدالسلام نے اس حوالے سے کہا کہ ان کے والد کی یہ تیسری شادی ہے، ان کی پیدائش کا سال 1919 ہے، پہلی اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا، تو انہوں نے دوسری شادی کی جس سے ان کی اولاد ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس کے جھگڑے کے بعد وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئیں اور واپس نہ آئیں تو والد نے مجبوراً شادی کی خواہش ظاہر کی جو اب پوری کردی گئی ہے۔

عبدالسلام نے یہ بھی بتایا کہ نئی دلہن کا سن پیدائش 1985 یعنی عمر تقریباً 37 سال ہے، شادی سے پہلے مہنگی، مہندی کی رسمیں ہوئیں پھر رخصتی ہوئی،

رواں سال ہی اردون کے 103 سالہ بزرگ عارف عطیہ الجدایہ نے بھی شادی کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید