• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور کے گھر 1کروڑ سے زائد کی پراسرار ڈکیتی کا انکشاف

بھارتی اداکارہ سونم کپور اور اُن کے شوہر، کاروباری شخصیت، آنند آہوجا کے گھر 1کروڑ  سے زائد کی پراسرار ڈکیتی کی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کے ممبئی میں واقع گھر میں ہونے والی ڈکیتی کو میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے، یہ ایک بڑی ڈکیتی اور ہائی پروفائل کیس ہونے کے سبب ممبئی پولیس بھی خفیہ انداز میں تفتیش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبر آج صبح ہی سامنے آئی ہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر 1 کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ مالیت کی ڈکیتی ہوئی ہے، سونم کپور کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور کیش غائب ہے۔

ممبئی پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کا پتہ لگانے کے لیے گھر کے 25 ملازمین سے تفتیش کر رہی ہے جن میں گھر کے ڈرائیور، رکھوالی اور باغبانی اور  پر معمور 9 ملازمین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں جَلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ سونم کپور اور آنند نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم فیملی میں اس نئے مہمان کا خیر مقدم کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید