• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کا طوبیٰ کی تصویر پر طنزیہ وار

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کی تصویر پر طنز کیا ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور نے پہلے رمضان المبارک کو اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جن میں اُنہوں نے اپنی افطاری کے بارے میں مداحوں کو بتایا تھا۔

طوبیٰ کی تصویر پر میمرز نے ایڈیٹنگ کرکے لکھ دیا تھا کہ شیطان کے بغیر طوبیٰ کی پہلی افطاری۔

اس میم پر طوبیٰ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہمیشہ کی طرح اس بار بھی خاموش نہ رہ سکے۔

عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ارے یہ تو وہی ہے ہاں وہی!! ارے شیطان تو ویسے بھی نظر نہیں آتا پھر یہ کسے ڈھونڈ رہی ہے؟

اُنہوں نے کہا کہ ممکن ہے یہ شیطان کو نظر نہ آتی ہو اور شیطان اسے نہ دیکھ پاتا ہو۔

واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

عامر لیاقت حسین نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید