• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت سےخلع کے بعد طوبیٰ کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے خلع کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سیدہ طوبیٰ انور نے قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے۔‘

اُنہوں نے قرآن پاک کی یہی آیت اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی۔

طوبیٰ انور کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں ہمت اور حوصلے کی تلقین کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

عامر لیاقت حسین نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید