• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کا اعتراض، سیکرٹری قومی اسمبلی کا جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھا دیے، جبکہ سیکریٹری قومی اسمبلی نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ چارجز دے دیں، تقریر نہ کریں۔

 پی ٹی آئی کا مؤقف تھا کہ شہباز شریف بطور وزیراعظم منظور نہیں ہیں، جس پر فرد جرم لگنے والی ہے اُس کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

پی ٹی آئی کے وزیر اعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ابھی بنی نہیں اور دھاندلی کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف مالی کرپشن کے چارجز ہیں، دنیا کا پہلا وزیراعظم ہوگا جو 10 مہینے سے ضمانت پر ہے۔

بابر اعوان کو جواب دیتے ہوئے سیکریٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ چارجز ہمیں دے دیں، باقی سیاسی تقاریر نہ کریں۔

ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا مؤقف تھا کہ اُن کے امیدوار کے خلاف ایک بھی سزا ہو تو بتادیں۔

ن لیگ کے رہنما زاہد حامد کا کہنا تھا کہ رول 33 کے تحت قائد ایوان کے لیے صرف ممبر قومی اسمبلی ہونا ضروری ہے۔

اس ساری بحث کے بعد شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید