• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا

پاکستانی سفارتخانہ ریاض(فائل فوٹو)۔
پاکستانی سفارتخانہ ریاض(فائل فوٹو)۔

پاکستان نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستانی سفارتخانہ ریاض کی ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی شہری پرسکون اور سعودی حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ 

پاکستانی سفارتخانہ ریاض نے کہا ہے کہ مملکت کے قوانین کیخلاف یا متصادم سوشل میڈیا پوسٹس سے گریز کیا جائے، پاکستانی سفارتخانہ ریاض 24 گھنٹے متحرک، ایئر پورٹ اور سفارتخانے میں خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں۔ 

 ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارتخانہ یا قونصل خانہ جدہ سے رابطہ کیا جائے۔  

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق ریاض سفارتخانہ اور جدہ قونصل خانہ کے ہیلپ لائن نمبرز بھی ایمرجنسی کیلیے فعال ہیں۔

قومی خبریں سے مزید