• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفوں کے معاملے پر فیصلہ عمران خان کریں گے، شاہ محمود قریشی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر فیصلہ عمران خان کریں گے، عمران خان استعفوں کے معاملے پر جو فیصلہ کریں گے سب اس کو تسلیم کریں گے۔

 اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ارکان سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے اکثر کا خیال ہے کہ اسمبلی میں مزاحمت کرنی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اکثر ارکان کا خیال ہے کہ اسمبلی کے اندر مزاحمت اور باہر عوام سے رابطہ کرنا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرنا چاہیے، اس حکومت کا ایوان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کے فیصلے کو تمام ارکان تسلیم کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا  کہ عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ استعفے ہم قومی اسمبلی سے شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض نہیں مانے جاتے تو کل ہی استعفیٰ دے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید