• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کے اعلان پر علی محمد خان کا مؤقف سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفے دیے جانے کے فیصلے پر رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے اپنا مؤقف دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ استعفیٰ کسی بھی سیاست دان کا ہتھیار ہوتا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا مطلب اپوزیشن کو فِری ہینڈ دینا ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے 95 فیصد ارکان استعفوں کے خلاف ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ استعفے ہم قومی اسمبلی سے شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض نہیں مانے جاتے تو کل ہی استعفیٰ دے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید