امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سپریم کورٹ سے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ مبینہ دھمکی آمیز خط پر قوم تقسیم ہے، سپریم کورٹ خط کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی امیدوں کا مرکز اعلیٰ عدلیہ ہے، تقسیم کے شکار عوام بیرونی سازشوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سابق حکومت خط کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے رہی ہے جبکہ نئی حکومت خط کے وجود سے انکاری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ریاست میں اخلاقی اور جمہوری اقدار کی مسلسل پامالی افسوس ناک ہے۔