شہرِ قائد کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے جبکہ مغرب سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم خشک اور صبح کے وقت سرد رہے گا۔
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد، جنوبی اور وسطی علاقوں میں معتدل جبکہ اکثر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔