• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب، چین کی تیاری

وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب اور چین کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم کے دورۂ سعودی عرب کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورۂ سعودی عرب بطور وزیراعظم شہباز شریف کا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔

شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کا بھی امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں متوقع دوروں پر کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید