مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا نام وزارت خارجہ کےلیے فائنل نہیں ہوا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ کل تک کابینہ کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کیلیے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، ہم اتحادی جماعتوں سے کابینہ کے لیے ملاقاتیں اور مشاورت کر رہے ہیں۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ کابینہ کے لیے ہم نام اکٹھے کررہے ہیں، اصل فیصلہ شہباز شریف باقی جماعتوں کے سربراہوں سے مل کر کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا نام وزارت خارجہ کےلیے ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگوں کو رانا ثنا اللہ کے نام سے خوف آتا ہے، میرے خیال میں رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات کی وزارت بھی دینی چاہیے۔