• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور ’خفیہ‘ انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں رکھتے ہیں؟

گزشتہ روز اداکارہ عالیہ بھٹ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے رنبیر کپور سوشل میڈیا پر اپنے مصدقہ اکاؤنٹس کے ساتھ موجود نہیں ہیں۔

بہت سی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں مداحوں کے فالو کیے جانے سے خوش ہوتی ہیں لیکن یہ ایک حیران کُن امر ہے کہ بہت سے اداکاروں نے ابھی تک انسٹاگرام پر ڈیبیو نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسے ہی ایک اداکار رنبیر کپور ہیں، رنبیر کپور سوشل میڈیا پر نہیں ہیں، لیکن آن لائن دنیا میں کیا ہو رہا ہے وہ  اس سے ہر لمحہ باخبر رہتے ہیں۔

رنبیر کپور کا ایک خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جس کا وہ باقاعدگی سے استعمال بھی کرتے ہیں اور وہ پلیٹ فارم پر کافی متحرک بھی ہیں۔

بھارتی شوبز انڈسٹری میں رنبیر کپور کو سب سے زیادہ ’انٹروورٹ پرسن‘ (گھلنے ملنے سے کترانے والا) قرار دیا جاتا ہے اسی وجہ سے رنبیر کپور کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی موجود نہیں ہیں۔

کچھ سال قبل ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں رنبیر سے ان مشہور شخصیات کے بارے میں پوچھا گیا تھا جنہیں وہ اپنے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا  ان اداکاروں کے نام بھی بتائے،  انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خفیہ اکاؤنٹ سے عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور رنویر سنگھ کو فالو کرتے ہیں۔

رنبیر کا شادی کے بعد سوشل میڈیا کا استعمال شروع کرنے کا فیصلہ

بھارتی چاکلیٹی ہیرو، رنبیر کپور نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد سوشل میڈیا کا استعمال شروع کر دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب رنبیر کپور کو  عالیہ بھٹ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے قائل کر لیا گیا ہے جس کے بعد رنبیر کپور شادی کے بعد اپنے مداحوں کو عالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے رنبیر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنے مداحوں کے لیے اپنے ذاتی سوشل میڈیا ہینڈل سے خود ایک ویڈیو پیغام شیئر کریں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تقریب میں رشتے داروں مہیش بھٹ، پوجا بھٹ، سونی رازدان، نیتو کپور، ردھیما کپور ساہنی، کرینہ کپور خان، شویتا بچن نندا، کرشمہ کپور، آیان مکھرجی، کرن جوہر اورقریبی دوستوں نے شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید