• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ اور رنبیر کی شادی ایک بار پھر ملتوی

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کیلئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ جوڑی کی کام کی نوعیت اور کام میں مصروفیت کو دیکھتے ہوئے اور رواں برس ہی رشی کپور کے دنیا سے رخصت ہونے کے باعث مستقبل قریب میں دونوں کی شادی ہونا ممکن نہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس شادی نہیں ہوگی، عین ممکن ہے کہ دونوں اگلے برس کے وسط تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور کے اپریل میں انتقال ہونے کے باعث شادی میں تاخیر ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی عالیہ اور رنبیر کو مداح جلد ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین