اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیرکے روز درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے۔
درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے۔
واضح رہے کہ درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے۔