رہنما پی ٹی آئی عمر ایو ب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔
میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی سمیت تمام رہنما سیاسی قیدی ہیں، قیادت پر اور ورکرز پر جو مقدمات بن رہے ہیں ان سے پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہاں تو عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔
پی ٹی آئی لیڈر نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے میری ملاقات 3 ماہ پہلے ہوئی تھی۔
حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ نون لیگ کی غلط پالیسیوں اور حکمتِ عملی کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں یہ ریلیف عارضی ہے۔