وسیم الرحمٰن خاکوانی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات کر دیا گیا۔
وسیم الرحمٰن خاکوانی کی تعیناتی ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پرکی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمٰن خان خاکوانی کی خدمات سپریم کورٹ آف پاکستان کے سپرد کر دی تھیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔