مسلم لگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی کو پاکستانی عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ناصرف قیادت کا عملی ثبوت دیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ماضی میں بھی پاکستان کی خدمت کی اور آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ، خوش حال اور خود کفیل بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔
ملک نور اعوان نے کہا کہ صرف 1 سال کے مختصر عرصے میں ن لیگ کی حکومت نے عوامی ریلیف کے متعدد اقدامات کیے اور بجلی کی قیمت میں حالیہ کمی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
صدرِ مسلم لیگ ن جاپان نے کہا کہ شہباز شریف16، 16 اور 18، 18 گھنٹے روزانہ کام کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے میں مصروف ہیں، جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے اور ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ان شاء اللّٰہ جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔