وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے ہم منصب سے نیک تمناﺅں پر اظہار تشکر کیا ہے۔
قطرکے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ نے وزیراعظم شہبازشریف کو تہنیتی پیغام بھیجا تھا، وزیراعظم قطر نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر نیک تمناﺅں کا اظہار کیا تھا۔
شہبازشریف نے وزیراعظم قطر کے پیغام کے جواب میں کہا کہ آپ سے دوستی پاکستان کاقیمتی اثاثہ ہے، قطر، پاکستان کی دوستی باہمی اعتماد، تعاون پر استوار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاک قطرقریبی تعلقات مزید مضبوط، پختہ بنانے کے خواہاں ہیں۔