• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی سندھ کے پرسنل سیکریٹری سلیم باجاری کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کے پرسنل سیکریٹری سلیم باجاری کے گرد نیب کا گھیرا تنگ کردیا گیا، سلیم باجاری پر آمدن سے زائد اثاثے بنانےکی انکوائری جاری ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ سے سلیم باجاری کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ سلیم باجاری کی تعیناتی سے اب تک کی تفصیلات فراہم کی جائیں، نیب نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ سے سوال کیا کہ سلیم باجاری کی تنخواہ کتنی ہے؟

 نیب نے سوال کیا کہ تنخواہ کے علاوہ اگر کوئی اور مراعات ملتی ہیں تو تفصیلات فراہم کی جائیں۔

 نیب کا کہنا ہے کہ  سلیم باجاری 12جنوری 1994 کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجیئنر کےعہدے پر بھرتی ہوئے، سلیم باجاری 2016 سے وزیر اعلیٰ سندھ کے سینئر پرسنل سیکریٹری ہیں۔

 نیب کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے تمام اکاؤنٹس آفیسرز سے تفصیلات طلب کی ہیں، سیلم باجاری صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید