تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے خود پر ہوئے حملے کی روداد سنادی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی اسمبلی میں پرویز الہٰی پر حملے کے بعد اُن کی عیادت کے لیے گھر پہنچے۔
دوران گفتگو پرویز الہٰی نے عثمان بزدار کو اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ میں اُس طرف یہ کہنے گیا کہ ایسا نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی رہنما رانا مشہود کچھ لوگوں کو لے کر وہاں آگیا، اس دوران خواجہ سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق سیدھے آئے اور مجھے پیچھے سے پکڑ کر نیچے گرادیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ جب نیچے گرا تو پھر میں بے ہوش ہوا پھر نہیں معلوم کیا ہوا۔
اس پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں تو آپ پر حملے کا پتا ہی نہیں چلا، جس پر راجا بشارت کے ساتھ کھڑے شخص نے لقمہ دیا کہ ہم پہنچ گئے تھے۔