• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز کے ٹھکرائے گئے 3بلاک بسٹر ڈرامے

پاکستانی معروف اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے 3 بلاک بسٹر ڈرامے ٹھکرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور رائٹر صائمہ اکرم چوہدری کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اقراء عزیز نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اُن کے لکھے ہوئے 3 بلاک بسٹر ڈرامے ٹھکرائے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان ٹرانسمشن کے سلسلے میں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والا مشہور ڈرامہ سیریل ’چوہدری اینڈ سنز‘ اداکارہ عائزہ خان سے پہلے اقراء عزیز کو آفر کیا گیا تھا جس سے انہوں نے انکار کر دیا تھا، اس ڈرامے میں عائزہ خان کے مدِ مقابل اداکار عمران اشرف کام کر رہے ہیں۔

رمضان ٹرانسمیشن کے سلسلے میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والا ڈرامہ سیریل ’ہم تم‘ جس میں اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا دکھائی دے رہی ہیں، یہ کردار پہلے اقراء عزیز کو آفر ہوا تھا جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ 

اسی طرح نجی ٹی وی چینل پر مستقبل میں نشر کیے جانے والا ڈرامہ سیریل ’کالا ڈوریا‘ جس میں گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ ثناء نظر آئی تھیں، یہ ڈرامہ بھی ثناء جاوید سے قبل اقراء عزیز کو آفر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیے گئے اِن بلاک بسٹر ڈراموں کو اقراء عزیز نے کیوں ٹھکرایا اس کی وجہ کسی کو نہیں معلوم جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اقراء عزیز کے رمضان ٹرانسمیشن کے خصوصی ڈرامے نہ کرنے پر حیرانی اور افسردگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید