• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تصاویر پر مداحوں کی تنقید

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کی نوبیاہتا جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات تو ختم ہوگئی ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر اس شادی کے بارے میں گفتگو اب بھی جاری ہے۔

عالیہ بھٹ نے جیسے ہی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویرشیئر کیں تو اداکارہ کے مداحوں اور دیگر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا آغاز ہوگیا۔

شادی کی تصاویر میں عالیہ بھٹ کے شادی والے دن کے لیے جوڑے کے انتخاب اور ہیر اسٹائل پر سوشل میڈیا صارفین دو حصّوں میں بٹے ہوئے نظر آئے۔

ایک صارف نے ہنستے ہوئے لکھا کہ’عالیہ کا ہیئراسٹائل‘۔

ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ’بہن عالیہ منیاور موہے کا لہنگا ہی پہن لیتیں تو اچھا ہوتا‘۔

جبکہ صارف نے لکھا کہ’دلہن سے زیادہ تو دولہا تیار ہے‘۔

تاہم، کچھ صارفین عالیہ بھٹ کا دفاع کرتے بھی نظرآئے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید