• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پر اپنا مؤقف دیں گے، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق اپنےمؤقف سےآگاہ کریں گے۔

سابق وزیر اعظم  عمران خان کی زیر صدارت  ہونے والا تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے نئے اعلامیہ میں پی ٹی آئی کے مؤقف کی تصدیق کی گئی، نئے اعلامیہ میں بھی پاکستان میں مداخلت کی بھی تصدیق ہوئی۔

 عمران خان نے کہا کہ قوم کسی صورت امریکی غلامی قبول نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے مبینہ جانبدارانہ رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں پاور شو کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کر دی، عمران خان کچھ دیر میں پریس کانفرنس کے ذریعے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

بنی گالا کی سڑک کی تعمیر عمران خان نے کتنی رقم دی تھی؟

قومی خبریں سے مزید