• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہنگامہ آرائی، فائرنگ، موٹر سائیکلیں جلا دی گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے قائد آباد میں اسپتال چورنگی کے قریب مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، فائرنگ اور جلاؤگھیراؤ کے دوران کئی موٹر سائیکلیں جلا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی اور جھگڑا ہوا، ایک گروپ کے افراد نے فائرنگ کی تو معاملہ بڑھ گیا۔

دوسرے گروپ کے مشتعل افراد نے فائرنگ کرنے والوں کی موٹر سائیکلیں جلا دیں۔

صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے علاقہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، رینجرز اور پولیس نے صورتِ حال پر قابو پا لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید