• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف 12 مقدمات درج

کراچی میں 31 اکتو بر سے 2 نومبر تک ہنگامہ آرائی کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 12 مقدمات درج کرلئے گئے۔

مقدمات ائرپورٹ،سچل،کھارادر،گارڈن،نیو کراچی اور دیگر تھانوں میں درج کرائے گئے،جن میں 144 اور روڈ بندش کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا سے دو ملزمان حراست میں لے لیے گئے۔

حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی اور روڈ بند کرنے والوں کو سی سی ٹی وی اور سوشل میڈیا ویڈیوز سے شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔

تازہ ترین