پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے ٹوئٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پی ٹی اے کو حکم دے کر مذہبی منافرت والے ٹوئٹس اور ٹوئٹر ہینڈل بند کروائیں۔
حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ بیت المال کا پیسہ کھا کر امر بالمعروف کے لیکچر سے بڑی اور کیا دین کی توہین ہوسکتی ہے؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے بیت المال کی گھڑی اور تحفے بیچ کر گھر کی سڑک بنا لی۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹولہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔