• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی اداروں کیخلاف مہم پاکستان دشمنی ہے، آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے پاکستانی کی سلامتی کے اداروں کے خلاف جاری مہم کو ملک دشمنی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پاکستان دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے پاکستان کے استحکام اور تحفظ کے ضامن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید