• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا جزیرہ قشم کے قریب امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آج صبح جزیرہ قشم کے قریب امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے مطابق ڈرون کو ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی تیسری جنگ کے دوران ایران کے جدید فضائی دفاعی نظام نے سیکڑوں حملہ آور ڈرونز مار گرائے، جن میں لوکاس، ہرمس، ایم کیو 1 اور ایم کیو 9 ڈرونز شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق چند روز قبل بھی آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بحریہ کی بغیر پائلٹ کشتی کو تباہ کیا گیا تھا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کارروائی کو ملک کی علاقائی سالمیت اور اہم مفادات کے دفاع کے لیے بروقت اور درست اقدام قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید