• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان صدیقی نے عمران خان سے بڑا سوال پوچھ لیا

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ریاست مدینہ کے تناظر میں سابق وزیراعظم عمران خان سے بڑا سوال پوچھ لیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ توشہ خانہ کا بھانڈا پھوٹا تو عمران خان نے کہا ’میرے تحفے میری مرضی‘، پوچھتا ہوں کیا ریاست مدینہ کے امیر المومنین نے کہا تھا ’میرا کُرتا میری مرضی‘؟

انہوں نے کہا کہ 8 سال سے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ حل نہیں ہو رہا ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ گزشتہ پارلیمانی سال سینیٹ میں 1579 سوالوں میں سے صرف 409 کے جواب ملے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 1170 سوال اس لیے مسترد کیے گئے کہ ہر جرم پردہ پوشی مانگتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید