• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر اشرفی کا عمران خان کو توشہ خانے کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا مشورہ


چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ تحائف کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا مشورہ دے دیا۔

فیصل آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ شہباز شریف ایسے اقدامات کریں کہ جو تحفہ آئے قومی خزانے میں جمع کروایا جائے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ توشہ خانہ پوری دنیا میں تماشا بن چکا ہے، عمران خان کو چاہیے تحفے کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروادیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کام کی ابتدا کردیں تاکہ یہ روایت ختم ہوسکے۔

قومی خبریں سے مزید